ETV Bharat / international

اسرائیل نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا - Israel hits Hamas targets in Gaza

اسرائیل میں حماس کے ذریعہ داغے گئے دو راکٹز کے رد عمل میں اسرائیل نے غزہ پٹی میں واقع حماس کے ٹھکانوں کو فائٹر جیٹس، ہیلی کاپٹرز اور ٹینک سے نشانہ بنایا۔ فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

sdf
sdfa
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 7:34 PM IST

Updated : Nov 15, 2020, 8:41 PM IST

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا گیا، کیوں کہ اس سے قبل اتوار کو حماس کے عسکریت پسندوں نے فلسطینی خطے سے اسرائیل کی طرف دو راکٹ داغے تھے۔

فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ فائٹر جیٹس، ہیلی کاپٹرز اور ٹینک سے حماس کے انڈر گراونڈ بنیادی ڈھانچے اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حماس کے ذریعہ اسرائیل میں دو راکٹ داغے گئے، جس میں ایک جنوبی اسرائیل کے شہر اشدود پہنچا اور دوسرا وسطی اسرائیل تک چلا گیا۔

فوج نے بتایا کہ دونوں راکٹز کھلے علاقوں میں گرے اور دونوں اطراف میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فوری طور پر حماس کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2007 سے اب تک اسرائیل اور حماس نے تین جنگیں لڑی ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ غزہ میں متعدد شدت پسند تنظیمیں کام کر رہی ہیں، لیکن ہر طرح کے حملوں کے لیے حماس کو ہی ذمہ دار مانا جاتا ہے۔

Last Updated : Nov 15, 2020, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.