ETV Bharat / international

مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیاں، سوالوں کے گھیرے میں

اسرائیل کی جانب سے توسیع کی پالیسی پر عمل جاری ہے۔ اسی پالیسی کے تحت اسرائیل کی وزارت ہاوسنگ نے مشرقی یروشلم کے نزدیک ایک حساس علاقے میں نئی یہودی بستیاں قائم کر رہا ہے، جو اب تنقید کے دائرے میں آ گیا ہے۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 6:28 PM IST

مشرقی یروشلم کے نزدیک ایک حساس علاقے میں اسرائیل، یہودی باشندوں کے لیے نئے مکانات کی تعمیر کر رہا ہے۔ ملک کی وزارت ہاؤسنگ اور آباد کاری کے ایک نگران گروپ نے یہ جانکاری دی۔

ویڈیو

ہاوسنگ کی وزارت نے اتوار کو یروشلم کے غفعات همتوس علاقے میں 12 سو سے زائد نئے مکانات کی تعیمیر کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔

تصفیہ نگرانی گروپ 'پیس ناو' اور دیگر نے اسرائیل کے اس اقدام کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تعمیر سے فلسطینی شہر بیت اللحم مشرقی یروشلم سے بلاک ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ شہر کے مشرقی علاقے میں فلسطینیوں کا داخلہ ختم ہو جائے گا، جسے فلسطینی مستقبل میں اپنی قائم ہونے والی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

اسرائیل کا یہ قدم نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے بھی ایک امتحان ہو گا، جن کے بارے میں امید کی جاتی ہے کہ وہ اسرائیل کی توسیع کی پالیسی کے خلاف ایکشن لیں گے، جس کے تئیں ڈونلڈ ٹرمپ نے نرمی اختیار کر رکھی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.