ETV Bharat / international

عراق میں کرفیو کی مدت میں توسیع

کرفیو کی صورت میں زیادہ تر مساجد اور گرجا گھر بند رہیں گے۔ اسی طرح تفریحی مقامات، ریستوراں اور لوگوں کے اجتماعات پر بھی پابندی رہے گی۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 7:59 PM IST

عراق میں کورونا وائرس سے مزید 33 ہلاکتوں ہوئی ہیں۔ عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی نے سنیچر کو کرفیو میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ تک عراق میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 252 کے ساتھ مجموعی طور پر 11 ہزار 98 ہو چکی ہے۔

ان میں سے 318 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرین میں سے 4 ہزار 904 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

عراق میں ایک ہفتے کی کرفیو میں توسیع کے بعد کرفیو کی مدت 13 جون تک رہے گی۔ حالانکہ اس سے قبل ہی 14 جون تک جزئی طور پر شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کا نفاذ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.