ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے امریکی صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مسٹر ٹرمپ، آپ نے بہت بڑا جرم کیا ہے، تاریخ میں آپ کا نام مجرموں کے ساتھ لکھا جائے گا'۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ عمل سنہ 1953 میں ایران بغاوت اور 1988 میں ایران کے مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنانے جیسا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے 'قدس فورس' کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد تہران میں اتوار کے روز اجلاس کے دوران اسپیکر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کے روز علی الصبح امریکہ نے ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔