ETV Bharat / international

عراق: بغداد میں داعش کا حملہ - داعش کا حملہ

عراق میں داعش کے عسکریت پسند اب بھی شہری علاقوں سے دور دراز، گاوں اور صحرائی علاقوں میں سلامتی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف گوریلا حملے کرتے رہتے ہیں۔

dfs
sdf
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 7:21 PM IST

عراقی فوج نے پیر کو بتایا کہ دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں شدت پسند تنظیم داعش نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، جبکہ 3 دیگر زخمی ہو گئے۔

جوائنٹ آپریشنس کمانڈ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی دیر رات پیش آیا، جب داعش کے 4 عسکریت پسندوں نے رضوانیہ گاوں میں حکومت کی حمایت یافتہ فوج نما 'الصحوہ' نامی سنی گروپ کے جوانوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا۔

میڈیا آفس نے مزید تفصیلات کے بجائے یہ بتایا کہ زخمی ہونے والے تین میں سے ایک کو ہسپتال سے علاج کے بعد چھٹی مل گئی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2017 میں عراق میں داعش کے عسکریت پسندوں کو مکمل شکست دینے کے بعد، عراق کے سکیوریٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔

تاہم، داعش کے عسکریت پسند اب بھی شہری علاقوں سے دور دراز، گاوں اور صحرائی علاقوں میں سلامتی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف گوریلا حملے کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.