ETV Bharat / international

ایران کے تیل ٹینکر پر میزائل حملہ - ٹینکر میں آگ نہیں لگی

سعودی عرب کے جدہ بندرگاہ سے ساٹھ میل دور بحر احمر میں ایرانی تیل ٹینکر پر دو مختلف دھماکے ہوئے۔

ایران کے تیل ٹینکر پر میزائل حملہ
author img

By

Published : Oct 11, 2019, 9:15 PM IST

ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ' جمعے کے روز ایران تیل ٹینکر پر دو میزائل حملے کیے گئے۔'

ایران کے تیل ٹینکر پر میزائل حملہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 'دھماکہ ممکنہ طور سے 'میزائل حملے' کی وجہ سے ہوا اور جہاز کو کافی نقصان پہنچا اور جس سے سمندر میں تیل پھیل رہا ہے۔'متاثر تیل ٹینکر کا نام ثابتی ہے اور یہ ٹینکر نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی (این آئی ٹی سی) کا ہے۔این آئی ٹی سی کے بیان کے مطابق فی الحال ٹینکر کی حالت ٹھیک ہے اور دھماکے میں کرو ٹیم کے اراکین بال بال بچ گئے ہیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکر میں آگ نہیں لگی ہے اور کرو ٹیم نے صورت حال کو قابو میں کرلیا ہے۔تکنیکی ماہرین اس واقعہ کی وجوہات کی جانچ کررہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.