ETV Bharat / international

عالمی سطح پر فضائی نقل و حرکت کے لیے ایران کلیدی علاقہ - صدر روحانی

صدر روحانی نے کہا کہ خارجہ تعلقات میں نقل و حمل کا مسئلہ بہت اہم ہے۔ راہداری خاص طور پر ایران کی جغرافیائی سیاست اور ایران کے مؤقف کا مسئلہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اسی لیے ایسشیائی خطے میں ایران کلیدی مقام رکھتا ہے۔

Iran is a key region for global aviation said Iranian President Hassan Rouhani
عالمی سطح پر فضائی نقل و حرکت کے لیے ایران کلیدی علاقہ
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 12:35 PM IST

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران سے روزانہ قریب 1،400 پروازیں آسمان سے گذرتی ہیں، جو ایک اہم فضائی نقل و حمل کے راستے کی حیثیت سے اس ملک کی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہیں۔

صدر نے کہا کہ ایران ایک خاص جغرافیائی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ یہ فضا، ریل اور سڑک کے بڑے راستوں پر واقع ہے۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ ایران کی راہداری استحقاق بھی ملک کی معیشت اور سیاسی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • ایران کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال:

صدر روحانی کے مطابق 'خارجہ تعلقات میں نقل و حمل اور راہداری کا معاملہ بہت اہم ہے۔ ایران کی جغرافیائی سیاسی صورتحال خصوصی اہمیت کی حامل ہے'۔

انہوں نے کہا ' ایران کو ایشیائی خطے کے شمال کو اس کے جنوب سے اور مشرق کو اس کے مغرب سے جوڑنے کے سلسلے میں ایک بہت اہم مقام حاصل ہے'۔

  • مشرق اور مغرب کو جوڑنے کا خواب:

'ایران خلیج فارس، بحر عمان اور بحر ہند کو ہمارے شمالی علاقوں، وسطی ایشیاء، روس اور شمالی یورپ سے جوڑ سکتا ہے۔ ایک بار پھر اس صورتحال کی وجہ سے ایران ایشیاء کے مشرق اور مغرب کو جوڑ سکتا ہے'۔

صدر روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ 'ایران مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں پر عمل پیرا ہے جو ایرانی سرزمین کے ذریعے عالمی سطح پر سامان اور لوگوں کی آمد و رفت میں آسانی فراہم کرتا ہے'۔

  • ریلوے سے متعلق نئے منصوبے:

انہوں نے کہا 'سڑک اور ریلوے کی تعمیر کے میدان میں بہت اچھے اقدامات اپنائے گئے ہیں۔ آنے والے ہفتوں میں ہم خاف ہرات ریلوے کا افتتاح کریں گے جس کے تحت ایران کا ریل نیٹ ورک پہلی بار افغانستان سے منسلک ہوگا۔

انہوں نے کہا 'اس منصوبے کے آغاز میں ریلوے کے اور بھی بہت اہم منصوبے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم موجودہ انتظامیہ کے دور اقتدار کے اختتام تک ان میں سے بیشتر کا افتتاح کریں گے'۔

صدر روحانی نے ٹرانسپورٹ کے راستوں کو ایران کے راستے سے جانے سے روکنے کی کوشش پر بھی امریکہ پر شدید تنقید کی۔

'ہم پچھلے کچھ برسوس سے امریکی حکام کے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایرانی قوم کے خلاف جو سازش کی تھی اس میں سے ایک یہ تھا کہ اس خطے کے کلیدی راہداری راستوں کا غلط استعمال کیا تھا۔ انہوں نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے بہت سی کوششیں کیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.