ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف ایشیا ملکوں کے دورے کے چوتھے مرحلے میں چین پہنچیں اور اعلیٰ عہدیداروں و رہنماؤں سے ملاقات کرکے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہوئی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون کے فروغ اور علاقائی مسائل کے بارے میں بات چی کی گئی۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایٹمی معاہدے کی صورتحال اور تہران کے تازہ اقدامات کے بارے میں بھی گفتگو کی کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ چین، ایران کا اہم تجارتی شراکت دار ملک ہے۔
جواد ظریف اس سے پہلے جاپان، ترکمنستان اور ہندوستان کا دورہ کر چکے ہیں۔
جواد ظریف کے حالیہ دورے کا مقصد امریکا کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنا ہے۔