ETV Bharat / international

Bagram detention centre: کیا بگرام حراستی مرکز افغانستان کا گونتانامو تھا؟ - former American base at Bagram

بگرام قید خانہ ایک ایسا جیل ہے، جس کا موازنہ گونتاناموبے سے کیا جاتا رہا ہے، جہاں ٹرائل کے بغیر حراست میں رکھا جاتا تھا اور ملزموں پر ہر طرح سے ظلم کیا جاتا تھا تاکہ وہ گناہ قبول کرلیں۔

Bagram detention centre in Afghanistan
Bagram detention centre in Afghanistan
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 5:43 PM IST

طالبان نے افغانستان پر قبضہ کے ساتھ ہی بگرام کے سابق امریکی اڈے پر واقع افغانستان کی مرکزی فوجی جیل پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ بگرام قید خانہ ایک ایسی جیل ہے، جس کا موازنہ گونتاناموبے سے کیا جاتا رہا ہے، جہاں ٹرائل کے بغیر حراست میں رکھا جاتا تھا اور ملزموں پر ہر طرح سے ظلم کیا جاتا تھا تاکہ وہ گناہ قبول کرلیں۔

کیا بگرام حراستی مرکز افغانستان کا گونتانامو تھا؟

برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق طالبان نے کابل پر قبضہ کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی قیدیوں کو بگرام حراستی مرکز سے نکلنے کے احکامات جاری کر دیئے اور پھر بھی جو لوگ خود وہاں سے نہیں نکلے تو انہیں طالبان نے رہا کردیا۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان قیدیوں میں سیکڑوں قیدیوں پر شبہ ہے کہ ان کا تعلق دولت اسلامیہ گروپ افغانستان سے ہے۔ اب اس خالی حراستی مرکز میں چاروں جانب سے جال سے گھرے کمرے میں میٹرس دکھائی دے رہا ہے، لوگوں کے سامان فرش پر بکھرے ہوئے ہیں، ٹوٹے ہوئے فرنیچر اور قیدیوں کی فائلیں بھی بکھری ہوئی ہیں۔

امریکہ اور سابق افغان حکومت کے کنٹرول کے بعد اس مرکز میں تشدد اور قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ ایک سابق قیدی عزیز احمد شبیر نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ انہیں ایک ماہ تک سرد خانے میں تنہائی میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب میں ذہنی طور پر بیمار ہوں اور میرا دماغ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

طالبان فائٹر ہجران مخلص نے سابق حکومت اور امریکہ پر "ملک کو تباہ کرنے" کا الزام لگایا۔ مخلص نے کہا کہ میں افغان حکومت اور امریکہ کے خلاف (بدلہ) چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی اجازت لیکن مخلوط تعلیم کی نہیں

ممکن ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں مبینہ امریکی ظلم و ستم کی بہت ساری تصویریں سامنے آئیں گی، لیکن کیا عالمی انسانی حقوق ادارے ان کا جائزہ لیکر کوئی تحقیقات کریں گے، اس کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.