ETV Bharat / international

انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو چینی کی تیار کردہ سینوویک ویکسین کی پہلی خوراک وصول کرنے والے ملک کے پہلے شخص بن گئے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے کووڈ 19 ٹیکہ لگانے کی مہم شروع کی۔

indonesia's president joko widodo became the first person in his country to receive a chinese made covid 19 vaccine
انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 2:17 PM IST

انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو چینی کمپنی کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین وصول کرنے والے ملک کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ اس کے بعد انڈونیشیا نے اسے ہنگامی استعمال کے لیے منظور کرلیا ہے اور اپنے لاکھوں شہریوں کے لیے ٹیکہ لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

جوکو وڈوڈو کے بعد اعلی فوجی اہلکار، پولیس اور طبی عہدیداروں کو بھی ٹیکہ لگایا گیا اور ساتھ ہی انڈونیشین علماء کونسل کے سیکریٹری کو بھی جنہوں نے گذشتہ ہفتے فیصلہ دیا تھا کہ یہ ویکسین مسلمانوں کے لیے قابل قبول ہے۔

وڈوڈو نے کہا کہ 'یہ ویکسین ہمارے لیے کورونا وائرس کی منتقلی کا سلسلہ توڑنے اور انڈونیشیا کے لوگوں کو صحت، حفاظت اور سلامتی کے تحفظ اور معاشی بحالی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے اہم ہے'۔

indonesia's president joko widodo became the first person in his country to receive a chinese made covid 19 vaccine
انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

جوکو وڈوڈو نے مزید کہا کہ 'اگرچہ ٹیکے لگائے جا رہے ہیں، پھر بھی آپ لوگ ماسک پہنیں، اپنے ہاتھ دھویں، فاصلہ رکھیں اور ہجوم سے بچیں'۔

سینوویک ویکسین کا مشروط استعمال آنے والے مہینوں میں ہیلتھ کیئر ورکرز، سرکاری ملازمین اور دیگر افراد کو لگایا جائے گا۔ یہ تمام انڈونیشیا کے شہریوں کے لیے مفت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوان نے ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے 25 ویں ترمیم کی منظوری دے دی

انڈونیشیا کے وزیر صحت بدی صادقین نے بتایا کہ ملک کے آبادی کا دوتہائی افراد کو ابھی ٹیکہ لگانا ہے اور اس کے لیے دو شاٹ ویکسین میں تقریبا 427 ملین خوراک کی ضرورت ہوگی۔ جس میں یہ تخمینہ بھی شامل ہے کہ 15 فیصد ضائع ہوسکتا ہے۔

انڈونیشیا کو سینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 6 دسمبر کو ملی اور اسے مسلح محافظوں نے گھیرے میں لیکر کولڈ اسٹوریج میں رکھ کر بند کر دیا تھا۔

ہنگامی استعمال کی اجازت ملنے کے بعد حکام نے ملک بھر کے اہم مقامات پر ویکسین تقسیم کرنا شروع کر دی ہے۔

کلینیکل ٹرائل کے بعد اس ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لیے اجازت دی گئی تھی اور انڈونیشی علماء کونسل نے اس ویکسین کو جائز اور حلال قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ سینوویک ویکسین کا استعمال چین سے باہر پہلی بار انڈونیشیا میں کیا جارہا ہے۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے اب تک 8 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 24 ہزار 600 سے زیادہ افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.