ETV Bharat / international

انڈونیشیا: ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط

انڈونیشیا میں حکام نے ایران اور پاناما کے ایک تیل بردار جہاز کو ضبط کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان دونوں تیل ٹینکروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر تیل منتقل کیا جارہا تھا۔

indonesia says it seized iranian, panamanian oil tankers
انڈونیشیا: ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 7:32 PM IST

انڈونیشیا کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے تیل کی غیر قانونی منتقلی کے شبہ میں ایران اور پاناما تیل ٹینکروں کو ضبط کیا ہے۔

انڈونیشیا میں ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط

انڈونیشیا کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان ویسنو پرامادتا نے کہا ہے کہ ایران کے پرچم بردار ایم ٹی ہارس اور پاناما کے پرچم بردار ایم ٹی فریا ٹینکر کو مغربی صوبہ کالیمنتان کے پانیوں میں پکڑا گیا ہے۔

indonesia says it seized iranian, panamanian oil tankers
انڈونیشیا میں ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط

ان کا کہنا ہے کہ ان ٹینکروں نے مختلف قسم کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ ان پر ان کے ملکوں کے قومی پرچم لہرا نہیں رہے تھے، انھوں نے اپنے شناختی نظاموں کو بند کر رکھا تھا۔ یہ غیر قانونی طور پر ایک دوسرے سے باندھے گئے تھے اور ان جہازوں میں ایک سے دوسرے سے غیر قانونی طور پر تیل منتقل کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس ایرانی جوہری معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام ان دونوں ٹینکروں کو صوبہ ریایو آئلینڈز میں واقع باتم جزیرے میں منتقل کر رہے تھے اور وہاں ان سے مزید تحقیقات کی جائے گی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی انڈونیشی حکام کے حوالے سے اس تیل ٹینکر کے پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں ایران کی تیل کی فروخت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب ایرانی حکام ٹینکروں کے ذریعے اس طرح غیر قانونی طریقے سے تیل بیرون ممالک منتقل کر رہے ہیں اور ان کے ٹینکر اکثر پکڑے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.