ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک - انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 50 لوگوں کی موت خبر سامنے آئی ہے۔ وہیں کئی لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ ریلیف ایجنسی کے مطابق 40 سے زائد افراد گمشدہ ہیں۔

انڈونیشیا میں طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 10:15 AM IST

انڈونیشیا میں گزشتہ دودنوں سے جاری طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارش نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی ہے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی شامل ہوگئی اور اس کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اب تک بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد50 ہوگئی، جبکہ ف جزیرۂ فلوریس کے مشرقی علاقہ میں پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے ہیں جن کے ملبہ تلے 9 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہرہ کیا گیا ہے، جبکہ کیچڑ کے سیلاب میں بھی کئی لاشیں موجود ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

اسپتالوں میں 50 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 9 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ یہاں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور خراب موسم کا سلسلہ اگلے ہفتہ بھی جاری رہے گا اس لئے سمندر پر جانے پر پابندی اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.