ETV Bharat / international

UN Counter Terrorism Committee: ٹی ایس تریمورتی یو این کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے چیئرمین مقرر - اقوام متحدہ میں بھارت کو اور عہدہ

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی UN Counter Terrorism Committee کے چیئرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

TS Trimurti
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی
author img

By

Published : Jan 5, 2022, 8:57 PM IST

بھارت نے اقوام متحدہ میں ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے ملک کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے 2022 کے لیے سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) UN Counter Terrorism Committee کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔

بھارت اس وقت 15 رکنی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے اور اس کی دو سالہ میعاد 31 دسمبر 2022 کو ختم ہوگی۔

سی ٹی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ"بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی انسداد دہشت گردی کمیٹی 2022 کے نئے چیئرمین ہوں گے۔"TS Trimurti appointed chairman of UN Counter Terrorism Committee

بھارت نے یکم جنوری کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے منظور کی گئی ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس میں رکن ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو ان کے محرکات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے رجحان کے خلاف متحد ہو جائیں اور واضح کیا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پوری دنیا کو نائن الیون سے پہلے کے دور میں لے جائے گا جب زیادہ تر وقت "میرے دہشت گرد" اور تمہارے دہشت گردوں کی غیر ضروری بحث میں ضائع ہوتا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

قرارداد کے حق میں ووٹنگ کے دوران بھارت نے کہا کہ "2022 میں سی ٹی سی کے صدر کے طور پر بھارت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تنظیم کے کردار کو مستحکم کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کرے گا، ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنائے گا کہ پوری دنیا دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑے۔‘‘

سی ٹی سی 2001 میں 9/11 کے واقعہ کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.