ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دفتر میں آج ترنگا لہرایا جائے گا

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 12:11 PM IST

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے، سفیر ٹی ایس تیرمورتی ترنگا لہرائیں گے اور تقریب کے دوران بھارت کی طرف سے رائے کا بھی اظہار کریں گے۔

indian flag
indian flag

بھارت نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ساتھ آئندہ دو برسوں کے لیے غیر مستقل ممبرشپ کا آغاز کیا ہے۔ اسی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اسٹیک آوٹ میں آج بھارت کا پرچم لہرایا جائے گا۔

آج ایک خاص تقریب میں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پانچ نئے غیر مستقل ممبرس کے قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے، سفیر ٹی ایس تیرمورتی ترنگا لہرائیں گے اور تقریب کے دوران بھارت کی طرف سے رائے کا بھی اظہار کریں گے۔

یو این ایس سی میں بھارت سمیت جو پانچ نئے غیر مستقل ممبر بنے ہیں، ان میں ناروے، کینیا، آئرلینڈ اور میکسیکو شامل ہے۔ یو این ایس سی میں اس سے پہلے غیر مستقل ممبرس کی فہرست میں استونیا، نایجر، سینٹ ونسینٹ، گریندائینس، تنوشیہ اور وائتنام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
شام: بس پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 9 افراد ہلاک

وہیں اگر مستقل ممبرس کی بات کی جائے تو اس فہرست میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

اگست 2021 میں بھارت یو این ایس سی کا صدر ہوگا اور 2022 میں ایک ماہ کے لئے ایک بار پھر کونسل کی صدارت کرے گا۔ ہر ماہ میں الگ الگ ملک کونسل کی صدارت کرے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پرچم لہرانے کی روایت قزاقستان نے سنہ 2018 میں متعارف کرائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.