ETV Bharat / international

کساد بازاری کے باوجود بھارتی طلباء کی تعداد میں اضافہ - بھارتی طلباء کی تعداد دونوں ممالک میں عالمی کساد بازاری

انگلینڈ سمیت پورے یوکے میں بھارتی طلباء کی تعداد عالمی کساد بازاری کے اثر ات کے باوجود بڑھ رہی ہے اور وہاں کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانیوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ کورس اب بھی بزنس مینیجمنٹ اور انجینیئرنگ ہی ہے۔

کساد بازاری کے باوجود بھارتی طلباء کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 2:46 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:53 AM IST

یوکے کی معروف یونیورسٹیز میں سے ایک برسٹل میں واقع يونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ (يو ڈبليو ای) کے انٹرنیشل ڈائریکٹر (ایشیا ) پروفیسر رے پريسٹ اور اس کے انٹرنیشنل آفس کی سربراہ محترمہ ایس ٹرنبل نے بتایا کہ 'بھارتی طلباء کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کے لئے ان اداروں نے بھی پہلی بار اس سال بھارت میں اپنا کل وقتی دفتر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ فی الحال یوکے کے 120 سے زائد تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ سے زائد ہندوستانی طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ ان کے ادارے میں کل ملا کر تقریباً 30 ہزار طلباء ہیں جن ہندوستانیوں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں اب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ ایک سال میں ہی یہ تعداد تقریباً 107 فیصد بڑھی ہے، کل ملا کر بین الاقوامی طلباء برادری کی تعداد میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اگلے سال تک یہ 60 فیصد مزید بڑھنے کی امید ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مسٹر پريسٹ نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران سے ہر طرف پیدا شدہ سست روی کا یوکے اور ان کے اداروں میں پڑھنے آنے والے بیرون ملکی اور ہندوستانی طلباء کی تعداد پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور بلکہ ان کی تعداد میں خاص اضافہ ہوا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.