بھارت کے وزیرداخلہ امت شاہ اور بنگلہ دیش کے وزیرداخلہ اسدالزماں کے درمیان بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی سمیت باہمی امور اور مختلف معاملات پر شراکت داری میں اضافے کرنے پر بات چیت کی گئی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ امت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا: 'بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ اسدالزماں سے ملے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے باہمی رشتوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔'
بھارت میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سید معظم علی نے دہلی میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا: 'ہمارے وزیرخارجہ آج بھارت کے نومنتخب وزیرداخلہ امت شاہ کے درمیان دونوں ممالک کے درجنوں امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔'
انہوں نے کہا: 'اس میں بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ہم بارڈر مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔'
گذشتہ ماہ وزارت داخلہ نے لوک سبھا کو بتایا تھا کہ 'گذشتہ پانچ برس کے دوران بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بین الاقوامی سرحد کے گھیراؤ کے لیے 1138.48 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔'
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 4096.70 کلومیٹر لمبی سرحد ہے۔ تاحال 2803 کلومیٹر گھیراؤ کا کام پورا ہو چکا ہے جبکہ 2020 کے دسمبر تک گھیراؤ کے مکمل ہونے کی امید ہے۔