ETV Bharat / international

'بھارت 2023 میں جی - 20 سمِٹ کی میزبانی کرے گا' - جی-20 سربراہی اجلاس

جی 20 ریاض کے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 'جی - 20 سربراہی اجلاس 2021 میں اٹلی، 2022 میں انڈونیشیا، 2023 میں بھارت اور 2024 میں برازیل میں منعقد کیا جائے گا'

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 9:52 AM IST

جی 20 سمِٹ کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ آئندہ برس یعنی سنہ 2023 میں بھارت گروپ آف 20 (جی-20) سمٹ کی میزبانی کرے گا۔

جی 20 ریاض کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 'ہم ریاض سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرنے اور جی 20 کے عمل میں اس کی شراکت کے لئے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں'۔

  • اٹلی، انڈونیشیا اور بھارت:

'جی - 20 سربراہی اجلاس 2021 میں اٹلی، 2022 میں انڈونیشیا، 2023 میں بھارت اور 2024 میں برازیل میں ہونے والی اگلی ملاقاتوں کے منتظر ہیں'۔

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر دو درجن رہنماؤں نے بھی اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت، اٹلی اور انڈونیشیا کی صدارت کے بعد 2023 میں جی 20 ایجنڈا آگے بڑھانے کے منتظر ہے۔

  • مستقبل کی نسلوں کی حفاظت:

اعلامیے میں جی 20 کے رہنماؤں نے اس بحران سے نمٹنے اور معیشت کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کرنے اور مستقبل کی نسلوں کو ہم سے کہیں زیادہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی کرنے کا عزم کیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ وہ کورونا کے وبائی مرض اور اس سے منسلک صحت، معاشرتی اور معاشی اثرات کو دور کرنے کے لئے فوری اور غیر معمولی اقدامات کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.