ETV Bharat / international

بابری مسجد معاملے میں عدالتی فیصلے پر بھارت نے پاکستان کی تنقید کو مسترد کردیا - Pak criticism on babri masjid

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے آن لائن میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت ایک پختہ جمہوری ملک ہے، جہاں حکومت اور لوگ، عدالت کے فیصلوں کی پاسداری کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں۔

sfd
fds
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 4:13 AM IST

بھارت نے بابری مسجد انہدام کیس کے تمام 32 ملزموں کو بری کیے جانے سے متعلق پاکستان کی تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کے روز اس کیس میں ملزموں کو بری کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اقلیتوں خصوصا مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی تاکید کی تھی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے آن لائن میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت ایک پختہ جمہوری ملک ہے، جہاں حکومت اور لوگ، عدالت کے فیصلوں کی پاسداری کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سمیت 32 لوگوں کو یہ کہتے ہوئے بری کر دیا تھا کہ ان کے خلاف بابری مسجد کے انہدام سے متعلق کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.