ETV Bharat / international

کشمیر معاملہ: بھارت امریکہ کو ثالث نہیں بنائے گا

author img

By

Published : Sep 24, 2019, 11:12 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:31 PM IST

ٹرمپ نے پیر کو ایک بار پھر کہا تھا کہ اگر بھارت اور پاکستان چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ تصویر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش پر بھارت نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی اس سلسلے میں اپنا موقف واضح کرچکا ہے۔

وزارت خارجہ کے سکریٹری اے گیتیش شرما نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر کے مابین کل ایک میٹنگ ہوگی ہمیں اس کا انتظار کرنا چاہئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ سکریٹری مسٹر شرما نے اس معاملے میں پہلے ہی جواب دے دیا ہے۔ بھارت پہلے ہی اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرچکا ہے۔

ٹرمپ نے پیر کو ایک بار پھر کہا تھا کہ اگر بھارت اور پاکستان چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں مدد کرسکتا ہوں تو ، میں ضرور کروں گا۔ اگر بھارت اور پاکستان دونوں چاہیں تو وہ مدد کرنے کو تیار ہیں۔

غور طلب ہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں، لیکن بھارت کی جانب سے اسے مستقل طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں ٹرمپ نے گذشتہ روز ہیوسٹن میں مسٹر مودی کے ساتھ 'ہاؤڈی مودی' پروگرام میں شرکت کی تھی اور امریکہ میں مقیم غیر ملکی بھارتیوں کو مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دونوں رہنماؤں کی بدھ کے روز ایک اہم دو طرفہ ملاقات ہوگی۔ اس دوران مختلف امور پر دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت ہو گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 7:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.