ETV Bharat / international

بھارت اور چین کے مابین مشرقی لداخ تنازع کا حل جلد

بھارت اور چین کے کور کمانڈروں کے درمیان ملاقاتوں کا بارہواں دور ہفتہ کے روز مالڈو علاقےمیں ہوا۔

India, China
India, China
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 7:59 PM IST

بھارت اور چین کی مسلح افواج کے کور کمانڈوز کی میٹنگ میں مشرقی لداخ میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں کے زیر التواء متنازعہ مسائل کو موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں اطراف کے کور کمانڈروں کے درمیان ملاقاتوں کا بارہواں دور ہفتہ کے روز مالڈو علاقےمیں منعقد ہوا۔

میٹنگ کے بعد پیر کے روز جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی 14 جولائی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی ملاقات اور ہند-چین سرحدی کوآرڈنیشن کی 25 جولائی کو ہونے والی میٹنگ کے پس منظر میں ہوئی اور اس میں معنی خیز بات چیت ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ہند-چین سرحدی علاقے کے مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں سے فوجیوں کے انخلاء سے متعلق دیگرمسائل کے حل پر واضح اور سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کا یہ دور تعمیری نوعیت کا حامل رہا ہے جس سے باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بقیہ مسائل کو موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت تیزی سے حل کرنے اور بات چیت اور مذاکرات کے عمل کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: India China LAC Dispute: کور کمانڈر سطح کی بات چیت آج
دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر امن اور دوستی کی فضا برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.