اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی پنجاب میں 557 افراد، سندھ میں469، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 111، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد میں تصدیق ہوئی ہیں۔
پاکستان میں موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
وہیں بتایا جارہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج سے اسپرے کرانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد وشمار اور تفصیلات کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ پر اعداد و شمار بروقت اپ ڈیٹ نہیں کیے جا رہے۔