پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کورونا وبا کے ذریعہ انسانیت کو ساتھ لانے کا ایک موقع تھا، لیکن بدقسمتی سے اس کے بجائے اس نے قوم پرستی کو ہوا دی۔ عالمی تناؤ میں اضافہ کیا اور متعدد جگہوں پر نسلی اور مذہبی منافرت اور کمزور اقلیتوں کے خلاف تشدد کو جنم دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان رجحانات نے اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دیا ہے، جس کے سبب بہت سے ممالک میں مسلمانوں کو استثنیٰ کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے جذبانی انداز میں کہا کہ 'ہمارے مزارات تباہ ہورہے ہیں۔ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی جا رہی ہے، قرآن مجید جلادیا گیا اور یہ سب کچھ آزادی اظہار کے نام پر کیا گیا۔