میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ خفیہ سکیورٹی کے دفتر افغان نیشنل ڈائریکٹر پر ہوا ہے۔
مقامی افسروں اور لوگوں کے حوالے سے آئی رپورٹوں کے مطابق اس علاقے میں جہاں دفتر ہے،سے متصل پروونشیل اسپتال کو بھی اس دھماکے میں نقصان پہنچا ہے۔
اسپتال کے ڈپٹی گورنر مالم تواب نے فی الحال حملے کی زد میں آئے لوگوں کی مکمل تفصیل نہیں دی ہے لیکن انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے اور ضرورت پڑی تو انہیں کندھار کے اسپتالوں میں منتقل بھی کیاجائےگا۔
فی الحال اس حملے کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ہے۔