ETV Bharat / international

Imran Khan in OIC Summit: افغانستان پر او آئی سی کے اجلاس میں عمران خان نے فلسطین اور کشمیر کا بھی ذکر کیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج اتوار کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے کونسل کا 17 واں غیر معمولی اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان Imran Khan in OIC Summit نے کشمیر اور فلسطین کا ذکرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور ہم ان کی آواز ہر پلیٹ فارم ہر اٹھائیں گے۔

Imran Khan mentioned Palestine and Kashmir in OIC summit on Afghanistan
افغانستان پر او آئی سی کے اجلاس میں عمران خان نے فلسطین اور کشمیر کا بھی ذکر کیا
author img

By

Published : Dec 19, 2021, 8:58 PM IST

پاکستان کی میزبانی میں منعقد او آئی سی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران Imran Khan in OIC Summit خان نے اپنے کلیدی خطاب میں فلسطین اور کشمیر کا بھی ذکر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں اس پلیٹ فارم پر او آئی سی کے وزراء خارجہ کے سامنے چند اہم پوائنٹس کا ذکر کرونگا، جن میں سے ایک اہم پوائنٹ فلسطین اور کشمیر ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور وہ لوگ ہماری جانب سے انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کے تعلق سے مکمل سپورٹ اور تعاون چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان لوگوں کو جو حقوق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے فراہم ہیں لیکن بدقسمتی سے اس کا زمینی سطح پر نفاذ نہ ہونے کی وجہ سے بھی وہاں کی عوام ہمارے تعاون اور سپورٹ کی منتظر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسی وجہ سے ہمیں ان کی آواز کو مضبوطی کے ساتھ اور مشترکہ طور پر ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛

OIC Summit Begin in Pakistan: افغانستان میں انسانی بحران، پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس شروع

OIC Summit in Pakistan: رکن ممالک اور بین الاقوامی برادری سے افغانستان کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی اپیل

واضح رہے کہ پاکستان 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ایک خصوصی اجلاس کی میزبانی Pakistan Host OIC Summit کر رہا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے اور ابھرتے ہوئے انسانی اور اقتصادی بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے۔

یہ کانفرنس طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑا بین الاقوامی اجتماع ہے۔ کانفرنس میں او آئی سی کے ارکان کے علاوہ 70 مندوبین شرکت کر رہے ہیں جس میں امریکا، روس، برطانیہ، یورپی یونین، ورلڈ بینک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے وفود کے خصوصی نمائندے قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.