ETV Bharat / international

عمران خان کے نزدیک بے نظیر نہیں اسامہ شہید ہیں: بلاول بھٹو - Pakistan National Assembly

گذشتہ دنوں قومی اسمبلی میں بجٹ پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا۔

عمران کے نزدیک بے نظیر نہیں اسامہ شہید ہیں: بلاول بھٹو

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 12:30 PM IST

پاکستان قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس حیرت کا بھی اظہار کیا کہ وزیر اعظم اس اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے رہے ہیں جو بے نظیر بھٹو کی شہادت تک میں ملوث رہا۔

کل یہاں اسمبلی سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو شہید نہیں کہتے لیکن اسامہ بن لادن، احسان اللہ احسان اور بیت اللہ محسود کو شہید کہہ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں قومی اسمبلی میں بجٹ پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے اس سلسلے میں ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ 'وزیر اعظم نے تقریر میں اسامہ بن لادن کے لیے دو دفعہ لفظ ہلاک کا بھی استعمال کیا تھا لیکن کچھ لوگ اپنے مقاصد کے لیے غیر ضروری طور پر بیان کو متنازع بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ 'پاکستان کی تاریخ میں شرمساری کے دو واقعات ہوئے۔ ایک یہ کہ امریکا نے ایبٹ آباد میں آکر اسامہ بن لادن کو شہید کردیا دوسرا یہ کہ پاکستان میں ڈرون حملے کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.