ETV Bharat / international

'طالبان قیادت سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوئی'

author img

By

Published : Oct 4, 2019, 9:38 PM IST

Updated : Oct 4, 2019, 10:41 PM IST

پاکستانی حکومت نے میڈیا کی ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور طالبان قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

طالبان قیادت سے عمران خان نے ملاقات نہیں کی

پاکستانی وزیراعظم کے خصوصی مشیر فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے بتایا گيا کہ 'عمران خان کی طالبان قیادت سے ملاقات کی رپورٹ غلط ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'طالبان وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جو امن عمل کے لیے اچھے اشارے دیے ہیں۔'

معروف طالبان رہنما ملا برادر سمیت کئی طالبان رہنما پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اسلام آباد میں ان کی آمد پر زبردست سرکاری پروٹوکول دیا گیا تھا اور اس پر افغانستان کی حکومت نے یہ کہہ کر اعتراض کیا ہے کہ اس سے مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس طرح کی اطلاعات تھیں کہ عمران خان نے افغان امن عمل کی پیش رفت کے لیے طالبان کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 7 ستمبر کو ہونے والے دھماکے میں ایک امریکی فوجی کے مارے جانے کے بعد امریکہ نے طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرکات منسوخ کردیے تھے۔ اس کے بعد سے افغان امن عمل معلق ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 4, 2019, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.