ETV Bharat / international

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کا ایران کے نومنتخب صدرکو مبارکباد

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران کے جج ابراہیم رئیسی کو ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر تہ دل سے مبارک باد پیش کی ہے۔ مسٹر رئیسی نے جمعے کے روز 13 ویں صدر کے انتخاب کے لیے صدارتی انتخابات فتح حاصل کی ہے

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 10:49 PM IST

میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ اُن کے مقابل امیدوار محسن رضائی 33 لاکھ اور عبد الناصر ہمتی 24 لاکھ ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ابرہیم رئیسی نے 62 فیصد، محسن رضائی گیارہ اور عبدالناصر ہمتی 8 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

مزید پڑھیں :ابراہیم رئیسی ایران کے صدر منتخب

پاکستان میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کو صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کرنے والے ایران کے نو منتخب صدر کو فتح حاصل کرنے پر دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر میں عزت مآب برادر ابراہیم رئیسی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی، علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے بطور وزیراعظم ان کیساتھ مل کر کام کرنیکا خواہاں ہوں‘۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی ابراہیم رئیسی کو ایران کا 13ویں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ ’نئے صدر کے انتخاب کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی اور رشتہ مزید مضبوط ہوگا‘۔

مسٹر ایردوان نے نئے ایرانی صدر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترک صدر نے کرونا وبا تھمتے ہی ایران کے دورے کا اعلان بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.