ETV Bharat / international

عمران نے زبان پھسل جانے کی وجہ سے اسامہ کو 'شہید' کہا: فواد چودھری - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ زبان پھسل جانے کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو 'شہید' کہا تھا۔

عمران نے زبان پھسل جانے کی وجہ سے اسامہ کو 'شہید' کہا: فواد

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 1:40 PM IST

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جون 2020 میں پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران کہا کہ 'امریکی ایبٹ آباد آئے اور اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا۔ اس کے بعد کیا ہوا؟ پوری دنیا نے ہم پر لعنت کی اور ہمیں برا بھلا کہا۔ "

مسٹر چودھری نے مسٹر عمران خان کے اس بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے اور انہوں نے اقوام متحدہ کی دہشت گردی کی لسٹ میں القاعدہ کو ڈالنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔

جیو نیوز نے چودھری کے حوالے سے بتایا کہ 'ان کی زبان پھسل گئی تھی۔ انہوں نے وضاحت بھی پیش کی تھی۔' واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو خونخوار عسکریت پسند کے لئے احترام کے الفاظ ادا کرنے پر چوطرفہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اگر افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہوتا ہے تو پاکستان اپنی سرحد بند کردے گا‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.