ETV Bharat / international

آئی ایف جے نے بھارت میں صحافیوں کے قتل کی مذمت کی

آئی ایف جے کے سکریٹری جنرل انتھنی بیلنگر نے ریلیز میں کہا ہے کہ آئی ایف جے نامہ نگاروں کے منظم قتل کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ وہ ان کے اہل خانہ، ان کے معاونوں اور ان کے برادری کے تئیں اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ایک غیرجانبدار اور آزادانہ جانچ ہونی چاہئے اور قصورواروں کو قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہئے۔

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 6:53 PM IST

sdf
sdf

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ نے حالیہ دنوں میں بھارت میں تین صحافیوں کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

آئی ایف جے نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا ہےکہ گزشتہ 22 جولائی کو نئی دنیا اخبار کے فری لائنسر صحافی سنیل تیواری کو مدھیہ پردیش میں ان کے گھر کے باہر گولی مارکر قتل کردیا گیا۔

اترپردیش کے دونامہ نگاروں وکرم جوشی اور شوبھم منی کی بھی گزشتہ مہینے گولی مارکر قتل کردیا گیا۔

فیڈریشن کے سکریٹری جنرل انتھنی بیلنگر نے ریلیز میں کہا ہے کہ آئی ایف جے نامہ نگاروں کے منظم قتل کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ وہ ان کے اہل خانہ، ان کے معاونوں اور ان کے برادری کے تئیں اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ایک غیرجانبدار اور آزادانہ جانچ ہونی چاہئے اور قصورواروں کو قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہئے۔

آئی ایف جے کے بھارتی معاون، نیشنل یونین آف جرنلسٹ۔ انڈیا نے بھی حملوں اور صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان جرائم کے سازشیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

فیڈریشن کے صدر راس بہاری نے کہا کہ فیڈریشن نے حکومت ہند سے صحافیوں کے ذریعہ رسمی یا غیررسمی شکایتوں کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ صحافی سنیل تیواری اور بھارت میں مارے گئے دیگر صحافیوں کے قتل کی غیر جانبدارانہ جانچ کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ تیواری نے مئی میں اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپلوڈ کیاتھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ انہیں تین لوگوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے موت کی دھمکی ملی ہے۔ میڈیا رپورٹز کے مطابق ان کی موت سے وابستہ 7 افراد کے خلاف مجرمانہ کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.