ETV Bharat / international

'امریکی فوجوں کی واپسی میں تاخیر کا مطالبہ نہیں کیا گیا' اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران اپنی فوجوں کی واپسی میں تاخیر کا مطالبہ نہیں کیا۔

'امریکی فوجوں کی واپسی میں تاخیر کا مطالبہ نہیں کیا گیا'

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 2:36 PM IST

اشرف غنی نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ صدر بائیڈن کا فیصلہ ایک تبدیلی کا فیصلہ تھا، جس کے دونوں اطراف کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔تاہم بائیڈن نے ان پر یہ واضح کردیا ہے کہ امریکہ افغانستان کو سلامتی اور انسانیت پرمبنی امداد فراہم کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے جنوبی اور شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ متعدد اضلاع پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے ، جبکہ حکومت نے طالبان سے جنگ بندی اور سیاسی عمل میں واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو امریکی افواج کے انخلا کے بعد سامنے آنے والے نتائج کی روشنی میں کارروائی کرنے کی ضرورت ہے اور ملک کے عوام کو اس چیلنج کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

غنی نے کہا کہ افغان وفد نے امریکی کانگریس کے قانون سازوں کے دو طرف کے گروپ سے ملاقات کی اور اس پر اتفاق رائے ہوا کہ وہ افغانستان کی حمایت کریں گے۔

اس سے قبل اپنے جواب میں ، بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان نہیں چھوڑے گا ، لیکن افغان عوام کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ، "جب ہماری فوجیں واپس آ رہی ہیں ، افغانستان کے لئے ہماری مدد برقرار رہے گی۔"

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں 20 برسوں میں 30 ہزار امریکی فوجیوں کی خودکشی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.