ETV Bharat / international

پاکستان: کراچی میں فرانس کے خلاف احتجاج - میکرون کے ذریعہ اسلامو فوبیا ریمارکس کے خلاف احتجاج

کراچی میں احتجاج، فرانس کے صدر کے اس انٹرویو کے بعد کیا گیا، جس میں انہوں نے 'ایک عرب نیوز چینل' سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خاکے سے متعلق مسلمانوں کے احساسات کو سمجھتے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 7:48 PM IST

پاکستان کے شہر کراچی میں سینکڑوں مظاہرین نے فرانسیسی قونصل خانے کے قریب ریلی نکالی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف احتجاج کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر مظاہرین نے فرانس کے صدر کی تصویر اور فرانس کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ 'ہم آزادی اظہار رائے کے نام پر فرانسیسی صدر میکرون کے ذریعہ اسلامو فوبیا ریمارکس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔

حکام نے فرانسیسی قونصل خانے کے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ احتجاج فرانس کے صدر کے اس انٹرویو کے بعد کیا گیا، جس میں انہوں نے 'ایک عرب نیوز چینل' سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خاکے سے متعلق مسلمانوں کے احساسات کو سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب میکرون نے اظہار خیال کی آزادی کی بنیاد پر کارٹون کی اشاعت کا دفاع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.