ETV Bharat / international

لبنان میں ایک ماہ قبل ہوئے دھماکے کے بعد زبردست آتشزدگی - بیروت میں آتشزدگی

لبنان میں گذشتہ ماہ کے دھماکے سے بیروت کے باشندے ابرے بھی نہیں تھے کہ ایک اور آگ نے ان کے دلوں میں خوف و ہراس بھر دیا ہے۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 6:16 PM IST

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بندرگاہ پر جمعرات کو زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس نے لوگوں کے دلوں میں ایک ماہ قبل ہونے والے زبردست دھماکے کا خوف دوہرا دیا ہے۔

ویڈیو

بندرگاہ سے کالے دھوئیں کا غول آگ کے شعلوں کے ساتھ آسمان میں نظر آ رہا تھا۔ حالانکہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس آگ لگنے کی کیا وجہ ہے۔

گذشتہ ماہ 4 اگست کو 3 ہزار ٹن ایمونیم نائٹریٹ مواد کے سبب بیروت بندرگاہ پر ہی بڑے پیمانے پر دھماکہ ہوا تھا، جس سے 190 سے زائد افراد ہلاک، جبکہ تقریبا ساڑھے 6 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے اور اس دوران ہزاروں عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ایک ماہ بعد ایک دوسری بڑی آگ نے گذشتہ ماہ کے دھماکے سے صدمے میں رہنے والے باشندوں میں خوف و ہراس بھر دیا ہے۔

قومی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ گودام میں جہاں ٹائر رکھے گئے تھے، وہاں آگ لگی ہے اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.