ETV Bharat / international

بیروت دھماکے سے دہل گیا، 73 ہلاک

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 10:58 PM IST

Updated : Aug 5, 2020, 3:12 AM IST

لبنان کا دارالحکومت بیروت زور دار دھماکے سے دہل گیا جس کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک اور 3 ہزار 700 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

Huge explosions rock Beirut port in Lebanon's capital, many people hurt; watch
بیروت دھماکہ سے دہل گیا

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔

Huge explosions rock Beirut port in Lebanon's capital, many people hurt; watch
بیروت دھماکے سے دہل گیا، 10 ہلاک

بیروت میں بھارتی سفارتخانے کے مطابق عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں جبکہ بھارتی برادری سے لگاتار رابطہ قائم کیا جارہے ہے۔ لبنان میں بھارتی سفیر اعجاز خان نے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی بھارتی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور حالات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق دھماکا بیروت کے بندرگاہی علاقہ میں ہوا اور یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی کیلومیٹر تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

فوری طور پر دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

لبنان کے وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکا ہوا ہے، دھماکا آتشبازی کے سامان سے لدے بحری جہاز میں ہوا۔ لبنان کے وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا بندرگاہ کے قریب موجود گودام میں ہوا جس میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد رکھا ہوا تھا۔ دھماکے کے مقام پر متعدد ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دھماکے اس قدر شدید تھا کہ 17 کیلو میٹر دور تک اس آواز سنائی دی۔ لبنانی صدر نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کے بعد آسمان پر دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا جس کے بعد دھماکے کی آواز آئی اور آگ کے شعلے بلند ہوئے۔قریبی علاقوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر موجود کئی افراد زخمی ہوگئے اور شہر میں ہرطرف افراتفری ہے۔

دھماکے کی شدت اور اطراف میں ہوئی تباہی کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں اور کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Aug 5, 2020, 3:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.