ETV Bharat / international

سیںکڑوں طبی اہلکار کورونا وائرس کی زد میں - کورونا وائرس

چین میں پھیلی ہوئی وبائی بیماری کورونا وائرس نے اب طبی اہلکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تقریباً 1700 سے زائد طبی اہلکار کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 3:35 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:19 AM IST

چین میں جان لیوا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے لوگوں کی تعداد میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس خطرناک وائرس سے اب تک 1380 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

قومی طبی کمیشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'کورونا وائرس کے لیے طبی اہلکاروں میں سے چھ طبی اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے جو ملک میں اب تک ہوئی اموات کا0.4 فیصد ہے۔

قومی طبی کمیشن کے مطابق '13 فروری کی نصف شب تک 31 صوبوں سےموصولہ اطلاع کےمطابق 'کورونا وائرس کے 5548 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 63 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس میں سے 10204 لوگوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے جبکہ 1389 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 6723 لوگوں کو ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زیادہ ملکوں میں یہ پھیل چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی صحت کے لیے ایمرجنسی کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.