مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ ہوبئی کی حکومت نے ووہان شہر میں کورونا وائرس کے قہر کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی لوگوں کے شہر چھوڑنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے، تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
مقامی صحت حکام نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے ووہان صوبے میں عوامی مقامات پر نکلنے سے پہلے تمام لوگوں کے لئے ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، بسوں اور میٹرو کو معطل کیا جائے گا، ساتھ ہی جمعرات سے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں سے سفر کیا جائے گا۔
ہوبئی صوبہ کے دارالحکومت ووہان میں ایک کروڑ 10 لاکھ لوگ رہ رہے ہیں۔