متعدد امریکی سیاستداں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس کاروائی کی مذمت کی ہے۔ جن میں سرفہرست امریکی پارلیمان کی اسپیکر نینسی پیلوسی ہیں۔
نینسی پلیوسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کاروائی سے قبل ارکان پارلیمان سے اس مسئلہ پر کوئی مشورہ نہیں لیا اور انہوں نے وہ کاروائی خود ہی فیصلہ لے کر انجام دی۔
جس کے بعد امریکی پارلیمان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے آگاہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کو روکنے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے زیرقیادت سینیٹ میں ووٹنگ ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے ، ڈیموکریٹک پارٹی کی زیرقیادت امریکی وفد آج ووٹ کرےگا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے اعلی جنرل قاسم سلیمانی کو مار گرانے کا حکم دیا تھا۔ تب سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھ گئی۔
محترمہ پیلوسی نے کہا کہ ڈیموکریٹک اب اس معاملے میں آگے بڑھیں گے کیونکہ بدھ کے روز وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ گفتگو میں ان کے خدشات دور نہیں ہوئے تھے۔