ہانگ کانگ کے ایک ہسپتال میں اتوار کی شام ایک دیسی بم سے دھماکہ ہوا تھا غنیمت رہی کہ اس دھماکے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔
دی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اخبار نے ہسپتال کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا کہ ہسپتال اور ایمرجنسی محکمے میں تعینات ملازمین نے عوامی بیت الخلا میں دھماکے کی تیز آواز سنی جس کے بعد ہسپتال والوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
ترجمان نے کہا ہم سوچی سمجھی سازش کے تحت کی گئی اس کارروائی کی مذمت کرتےہیں، جس سے ہسپتال کو نقصان پہنچا اور مریضوں کی تحفظ پر خطرہ پیدا ہوا۔
موقع پر پہنچے ماہرین نے کہا کہ یہ ایک دیسی بم سے کیا گیا دھماکہ تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بم بہت کم طاقت والاتھا۔ واقعہ کے بعد ہسپتال میں معمول کے مطابق کام کاج جاری ہے۔