ETV Bharat / international

پاکستان میں موسلا دھار بارش سے 134 ہلاک

author img

By

Published : Aug 30, 2020, 2:26 PM IST

بارش سے شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبہ سب سے زیادہ متاثر تھا، جہاں 48 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 42 دیگر زخمی ہوئے ہیں'۔

heavy rains kill 134 in pakistan
پاکستان میں موسلہ دھار بارش سے 134 ہلاک

پاکستان کے الگ الگ علاقوں میں جون سے ہورہی موسلا دھار بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 134 ہوگئی ہے۔

ملک کے قومی آفات انتظامیہ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی کہ جانی نقصان کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

اتھاریٹی نے اپنی ویب سائٹ پر ہفتے کو 15 جون سے 29 اگست تک مرنے والوں کی تعداد شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت،فوج اور غیر سرکاری تنظیموں کے متعلقہ محکموں کے ذریعہ متاثر علاقوں میں بچاؤ اور راحت مہم چلائی جارہی ہے'۔

اتھاریٹی نے بتایا کہ 'شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبہ سب سے زیادہ متاثر تھا، جہاں 48 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 42 دیگر زخمی ہوئے ہیں'۔

اس دوران ،سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'صوبے میں بارش کی وجہ سے 80 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جن میں سے 47 صوبے کے دارالحکومت کراچی میں مارے گئے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.