چین میں صوبہ سیچوان کے میانینگ کاؤنٹی میں موسلا دھار بارش سے کم از کم 12 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 دیگر افراد لا پتہ ہیں۔ مقامی میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع فراہم کی۔
صوبائی حکومت کے مطابق جمعہ سے سنیچر تک موسلا دھار بارش کی وجہ سے ییہائی ٹاؤن شپ میں سیلاب آ گیا، یہاں 10 افراد کی سیلاب کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔
گویانگ سب ضلع میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے اور تین دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ شاہراہ کے تباہ ہو جانے سے دو گاڑیاں ندی میں ڈوب گئیں۔
ییہائی اور گوئیانگ میں موسلا دھار بارش سے 9،880 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بارش سے مقامی سڑکوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور مکانات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔