ETV Bharat / international

ایران میں سوئس سفارتخانے کے باہر احتجاج - جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف ایران میں احتجاج

امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں 25 مئی کو امریکی پولیس نے 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کے گلے پر 8 منٹ 46 سکنڈز تک اپنے گھٹنوں کو رکھ کر گلا گھونٹ دیا تھا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 9:50 PM IST

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع سوئزرلینڈ کے سفارت خانے کے باہر شدت پسند جماعتوں کا ایک گروپ بدھ کے روز نسل پرستی اور امریکی حکومت کی مذمت کے لئے یکجا ہوا۔

ویڈیو

مظاہرین نے جارج فلائیڈ نامی ایک سیاہ فام شخص کی تصاویر اٹھا رکھی تھی، جو 25 مئی کی شب امریکہ میں ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاک ہوئے تھے۔

اس حادثے نے امریکہ میں پرتشدد مظاہروں کو جنم دے دیا ہے۔

امیر علی احمدی نامی ایک شخص نے کہا کہ 'آج ہم یہاں ایران میں امریکی مفادات کا خیال رکھنے والے ادارے سوئس سفارت خانے کے سامنے یہ کہتے ہوئے موجود ہیں کہ ہم نسل پرستی کے خلاف ہیں اور امریکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، جو انسانی حقوق کا بالکل بھی احترام نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں 25 مئی کو امریکی پولیس نے 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کے گلے پر 8 منٹ 46 سکنڈز تک اپنے گھٹنوں کو رکھ کر گلا گھونٹ دیا تھا۔

گلا گھونٹے جانے کے وقت جارج فلائیڈ کے دونوں ہاتھوں میں ہتھ کڑی تھی اور ان کے منہ سے 'میں سانس نہیں لے سکتا' کی آواز بھی سنی گئی تھی

اس حادثے کے بعد امریکہ کے متعدد ریاستوں میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک مثلا برطانیہ اور ایران وغیرہ میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.