ETV Bharat / international

خطبہ حج: دنیا پرمشکلات اللّٰہ کی طرف سے امتحان - Hajj

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے حج کے موقع پر کہا کہ عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے۔ مشکلات دائمی نہیں اللّٰہ کا فرمان ہے ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ قرآن مجید میں عدل و انصاف کا درس دیا گیا ہے، اللّٰہ کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہی تقوی ہے، اللّٰہ نے انبیا کو تذکیہ نفس کے لیے بھیجا، اللّٰہ نے مرد وعورت کو باہمی احترام اور خیال رکھنے کا درس دیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 9:31 PM IST

کورونا سے متاثر ماحول میں دوران حج یہاں مسجد نمرہ میں شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج میں کہا کہ دنیا پر مشکلات اللّٰہ کی طرف سے امتحان ہے۔

ویڈیو

انہوںنے کہا کہ اللّٰہ ویسے تو انسان کے لیےمشکل نہیں آسانی چاہتا ہے لیکن قرآن میں ہے کہ معمولی مصیبت کا مقصد بڑے عذاب سے آگاہی ہے۔

خطبے میں صبر سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہل تقویٰ کی صفات میں اولین صبر ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے خوشی اور صبر دونوں میں صبر کرنے کو کہا ہے۔ صبر پر کار بند رہنے والوں کے لیے خیر کی بشارت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی خیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ مسلمان ہر طرح کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں، اللّٰہ کے حکم سے ہی مصیبتیں آتی اور دور ہوتی ہیں۔

تقویٰ اختیار کرنے والے کی ہر تنگ دستی دور کردی جاتی ہے، تقوی سے انسان برائیوں سے بچتا ہے لیکن آج بڑی تعداد میں لوگ اللّٰہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ زمین اور آسمانوں میں ہے سب اللّٰہ کا ہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے۔ مشکلات دائمی نہیں اللّٰہ کا فرمان ہے ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ قرآن مجید میں عدل و انصاف کا درس دیا گیا ہے، اللّٰہ کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہی تقوی ہے، اللّٰہ نے انبیا کو تذکیہ نفس کے لیے بھیجا، اللّٰہ نے مرد وعورت کو باہمی احترام اور خیال رکھنے کا درس دیا ہے۔

اسلام نے معاشرے میں باہمی احترام اور اچھے اخلاق کا درس دیا ہے، اسلام رشتے دار، عزیز واقارب کا خیال رکھنے کابھی درس دیتا ہے، اس کے علاوہ اسلام غربا اور مساکین کے حقوق کا تحفظ رکھنے کابھی درس دیتا ہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اسلام صدقہ وخیرات کے ذریعے مشکلات حل کرنے کا درس دیتا ہے، اسلام کسی بھی قسم کے فتنے کو پھیلانے سے روکتا ہے، اس کے علاوہ اسلامی تعلیمات ہر اس چیز سے اجتناب کا درس دیتی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہو۔

قبل ازیں مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.