اس حملے میں ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، لیکن ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ حملہ آوروں نے 100 سے زائد گاڑیوں کے قافلے کو روکنے کے لیے سڑک پر ٹائرز جلا دیئے اور عارضی طور پر روڈ بلاک کر دیا۔
پولیس اہلکار نے کہا کہ ' حملہ آوروں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور پتھراؤ بھی کیا۔ انہوں نے کم از کم دو بسز کو نشانہ بنایا ، لیکن ہمارے پاس ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔'
انہوں نے کہا کہ کہ پوتلام شہر کے مسلمان پڑوسی ضلع مننار جا رہے تھے جہاں ان کو ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔
پولیس علاقے میں پہنچ گئی اور سڑک کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا اور قافلے کو باہر لے جایا تاکہ مسافر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔