بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال نے جمعرات کو کہا کہ آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسد الزماں خان کمال نے کہا کہ 16 سے 17 دسمبر تک جاری رہنے والی یہ دو روزہ تقریب بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوگی اور اس تقریب میں بہت سے غیر ملکی مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد کے مقام کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ تقریب گاہ کے آس پاس گیس سلنڈر لے جانے والی گاڑیوں اور علاقے میں مستقل یا عارضی دکانیں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: سابق چیف جسٹس کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 11 سال قید کی سزا
انہوں نے کہا کہ گوپال گنج کے تنگی پاڑہ میں بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی جائے پیدائش پر 24 سے 29 نومبر تک ایک عوامی میلہ منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعظم شیخ حسینہ بھی اس میں شرکت کر سکتی ہیں۔