ETV Bharat / international

کورونا: عالمی معیشت 1 فیصد متاثر ہو سکتی ہے - Global economy

یواین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دو اعشاریہ 5 فیصد کے گروتھ کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن اس وبا کے سبب معاملہ اس کے برعکس ہو گیا ہے۔

کورونا: عالمی معیشت 1 فیصد متاثر ہو سکتی ہے

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 5:43 PM IST

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر کی معیشت کے بارے میں کہا ہے کہ عالمی معیشت سنہ 2020 میں ایک فیصد کم ہو سکتی ہے۔

یواین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دو اعشاریہ 5 فیصد کے گروتھ کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن اس وبا کے سبب معاملہ اس کے برعکس ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں یواین کا مزید کہنا ہے کہ کسی مناسب اقدام کے بغیر معاشی سرگرمیوں پر پابندی جاری رہی تو اس کے نتائج مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

اس کا تجزیہ اقوام متحدہ کے معاشی شعبے 'ڈی ای ایس اے' کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ شعبے کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 وبا کے سبب دنیا کے معاشی سرگرمیوں کو بریک لگ گیا ہے۔

تقریبا 100 ممالک کی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے معاشی طور پر مسدود کر دی گئی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر سیاحت پر بھی روک لگا دی گئی ہے، جس کے سبب اس طرح کے حالات ہو سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔ حکومتیں حالات کو قابو کرنی کوششیں کر رہی ہیں تاہم کورونا کے سبب موجودہ حالات حکومتوں کی دسترس سے باہر ہیں۔ اس بات سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ پوری دنیا کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ 2009 میں عالمی سطح پر کساد بازاری کے سبب دنیا بھر میں 1 اعشاریہ 7 فیصد معاشی ابتری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اگر حکومتیں انکم سپورٹ فراہم کرنے اور صارفین کے اخراجات سے متعلق اضافہ کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

سنہ 2020 میں روز مرہ کے بدلتے حالات کے پیش نظر 'ڈی ای ایس اے' نے اس بات کا تخمینہ لگایا ہے کہ رواں برس کی صورت حال انتہائ خراب ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے معاشی سربراہ ایلیٹ ہیرس کا کہنا ہے کہ اگر متحدہ طریقے سے معاشی بحران کا سامنا کیا گیا تو ایسے حالات سے نجات حاصل کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبے ڈی ای ایس اے نے 31 مارچ کو جاری کردہ اپنی ایک دوسری رپورٹ جاری کی تھی۔ اس میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپیل کی ہے کہ عالمی سطح پر ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط اور کثیر الجہتی ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے۔ تاکہ عالمی سطح پر 10 فیصد جی ڈی پی پر نظر رکھی جا سکے۔

واضح رہے کہ جان ہوپکنگ یونیورسٹی کے مطابق فی الحال دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، جبکہ 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.