ETV Bharat / international

کورونا ٹریکر: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات

author img

By

Published : May 26, 2020, 12:56 PM IST

چینی محکمہ صحت کے حکام نے منگل کے روز بتایا کہ چینی سرزمین پر پیر کے روز کورونا سے متعلق کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

سدف
سدف

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تادم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 55 لاکھ 88 ہزار 356 ہو چکی ہے۔

ٹاپ 10 کی فہرست میں بھارت شامل ہو گیا
ٹاپ 10 کی فہرست میں بھارت شامل ہو گیا

متاثرین میں سے 3 لاکھ 47 ہزار 873 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 23 لاکھ 65 ہزار 719 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کے محکمہ نے پیر کو کہا کہ اتوار کی سہ پہر تک برطانیہ میں 121 کووڈ 19 کے مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں کورونا سے وابستہ اموات کی تعداد 36،914 ہوگئی ہے۔

پیر کے روز تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 92 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس طرح ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32،877 ہو گئی۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 158 ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے سات افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں سے 5 افراد خود مختار خطے منگولیا کے اندرون میں ہیں۔ اس کے علاوہ شنگھائی اور فوجیان میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.