ETV Bharat / international

کورونا ٹریکر: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات - دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد

افریقہ سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن یعنی اے سی ڈی سی کے مطابق افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 95 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 22, 2020, 3:59 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 51 لاکھ 94 ہزار 210 تک پہنچ چکی ہے۔

عالمی سطح پرکورونا کی تازہ ترین تفصیلات
عالمی سطح پرکورونا کی تازہ ترین تفصیلات

متاثرین میں سے 3 لاکھ 34 ہزار 621 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 20 لاکھ 80 ہزار 966 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

افریقہ سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن یعنی اے سی ڈی سی کے مطابق افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 95 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

جمعرات کو دوپہر تک 3 ہزار 603 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ افریقہ سی ڈی سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افریقی بر اعظم میں 85 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

افریقہ سی ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ افریقی بر اعظم میں اب تک 38 ہزار 75 افراد متاثر ہونے کے بعد صحتیات ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 267 افراد صحتیات ہوئے ہیں۔

چین کے ہوبئی صوبے میں میں جمعہ کو کوئی بھی کورونا کیس درج نہیں کیا گیا ہے، البتہ جمعرات تک 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہاں جمعرات کو کورونا علامات والے 35 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جبکہ 32 افراد کو قرنطینہ سے رخصت مل چکی ہے۔ اس طرح جمعرات تک طبی نگرانی میں رہنے والے افراد کی مجموعی تعداد 284 ہو چکی ہے۔

جمعرات تک صوبے میں کورونا متاثرین سے رابطے میں آنے والے 2 لاکھ 83 ہزار 965 افراد کا سراغ لگایا گیا ہے۔

جمعرات کے روز ، صوبے میں وائرس سے اموات کی تعداد 4،512 رہی ، جس میں صوبائی دارالحکومت ووہان میں 3،869 ہلاکتیں بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.