ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات - عالمی سطح پر کورونا کی تفصیلات

چین میں گذشتہ ایک ماہ میں ایک بھی نئے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی، تاہم قومی صحت کمیشن نے شمال مشرقی صوبہ جیلن میں جمعہ کو وائرس کے چار نئے واقعات کی اطلاع دی ہے۔

دفس
سدف
author img

By

Published : May 15, 2020, 12:24 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہر لمحہ متاثرین کی تعداد تیزی سے بدل رہی ہے۔ تادم تحریر عالمی سطح پر کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ 25 ہزار 420 تک پہنچ چکی ہے۔

عالمی سطح پر متاثرین میں سے 3 لاکھ 3 ہزار 372 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 17 لاکھ 3 ہزار 808 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات
عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات

خیال رہے کہ چین میں گذشتہ ایک ماہ میں ایک بھی نئے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی، تاہم قومی صحت کمیشن نے شمال مشرقی صوبہ جیلن میں جمعہ کو وائرس کے چار نئے واقعات کی اطلاع دی ہے۔

یہاں کورونا متاثرین میں سے محض 91 افراد ہی زیر علاج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 623 افراد کو علیحدگی میں رکھا گیا ہے۔

چین کے وسطی شہر ووہان میں گذشتہ برس کے اواخر میں اس وائرس کا پہلا مریض ملنے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 633 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جبکہ 82 ہزار 933 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

چین میں سوشل ڈسٹینسنگ کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں غیر ملکی باشندوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہاں معیشت کو کھول دیا گیا ہے تاکہ بڑی فیکٹریز اور چھوٹے کاروباروں کو اجازت دے کر پیداوار اور صارفین کے ساتھ معاملات کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

یہی نہیں بلکہ حکومت کا ارادہ ہے کہ رواں ماہ کے اواخر میں پارلیمنٹ کا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوگا، لیکن اس دوران صحافیوں اور دیگر افراد کو محدود پیمانے پر داخلے کی اجازت ہو گی۔

فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 1 اعشاریہ 4 ملین تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ان میں سے 85 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.