امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہیں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔
دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11،88،122 سے زیادہ افراد متاثر اور 68،598 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 28884 افراد کی موت ہو چکی ہے اور جبکہ 210717 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
اسپین كووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 2،47،122 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25264 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82877 افراد متاثر ہوئے ہیں اور4633 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کےحوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔
اس درمیان، کورونا وائرس سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 168693 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 24895 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،65،664 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،866 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں، یہاں اب تک اس وبا سے 186599 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28446 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1،26،045 ہوگئی ہے اور اس سے اب تک 3،397 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 97424 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6203 افرادکی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔
دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کے کیسز مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ کے پار پہنچ گئے ہیں. وہاں اب تک 134687 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1280 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے بیلجیم میں 7844، برازیل میں 6750، ہالینڈ میں 5056، کینیڈا میں 3566، سویڈن میں 2669، سوئٹزرلینڈ میں 1749، میکسیکو میں 2061، آئر لینڈ میں 1265 اور پرتگال میں 1007 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں كورونا وائرس کے اب تک 19103 کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے اور اس وبا سے 440 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔