بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 33050 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1074 افرا د ہلاک ہو ئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 8325 افراد اس وبا سے مکمل صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 10،64،572 لاکھ سے ز ائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 59،266 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27682 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اب تک 203591 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔
سپین كووڈ -19 سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2،36،899 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 24275 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82862 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔
اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی بدتر ہیں ۔ فرانس میں اب تک 1،66،420 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 24087 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،61،539 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،497 افراد کی اموات ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 1،65،221 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 26097 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترکی میں کوروناوائرس متاثرین تعداد 1،17،589 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3،081 اموات ہوئی ہیں۔
کوروناوائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 93657 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 5957 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
روس میں کورونا وائرس متاثرین کی تعدا د ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ، وہاں اب تک 99399 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 972 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو گئے ہیں۔
کورونا سے بیلجیم میں 7501، ہالینڈ میں 4711، برازیل میں 5017، کینیڈا میں 2904، سویڈن میں 2462، سوئٹزرلینڈ میں 1699، میکسیکو میں 1732، آئر لینڈ میں 1159 اور پرتگال میں 973 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں كورونا وائرس کے اب تک 15289 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا کے سبب 335 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔