جانس ہاپکنس یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4 اعشاریہ 42 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دنیا بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب تک عالمی سطح پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1 اعشاریہ 58 ملین ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملات امریکہ میں ہیں۔ یہاں 14 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 85 ہزار 581 ہلاک ہوئے ہیں۔
اس سے قبل بدھ کے روز عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار مشیل جے ریان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس معاشرے کا ایسا حصہ بن جائے گا جس طرح ایچ آئی وی بن گیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ ایچ آئی وی کی طرح کبھی ختم نہ ہو۔